وزیر اعظم نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے سرفراز

دوبئی: ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز ”آرڈر آف زاید“ سے سرفراز کیا گیا۔

مودی کو یہ ایوارڈ یو اے ای اور ہندوستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔یو اے ای کے امیر شیخ محمد بن زید النہیان نے مودی سے کہا کہ ’آپ واقعتاً اس اعزاز کے مستحق ہیں ۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیخ محمد بن زید النہیان نے رواں برس اپریل میں ٹوئٹ میں نریندر مودی کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔

اس ٹوئیٹ میں شیخ زاید نے کہا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ ہمارے تاریخی اور جامع اسٹریٹجک رشتے ہیں۔جو میرے عزیز دوست وزیر اعظم نریندر مودی کے ،جنہوں نے تعلقات کو نہایت استحکام بخشا ہے،اہم کردار سے مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

یو اے ای کے بانی شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے موسوم یہ ایوارڈ مودی کو شیخ زاید کی صد سالہ یوم پیدائش کے سال میں دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد کہا کہ اس اعزاز سے وہ خود پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور اس اعزاز سے ہندوستان کے سواسو کروڑ عوام کو سرفراز کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سلامتی،امن اور خوشحالی و خیر سگالی کے رشتوں کے بے مثال تال میل کا مظہر ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سالانہ 60ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوتی ہے۔ یو اے ای ہندستان کا تیسرا بڑا شراکت دار ہے۔ نیز ہندوستان کے لیے وہ چوتھا سب سے بڑا خام تیل برآمد کار ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae honours pm narendra modi with highest civilian award in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.