ڈونالڈ ٹرمپ کا فیصلہ اسلام یا مسلم مخالف نہیں: متحدہ عرب امارات

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کاسات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ اسلام کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسٹر النہیان نے زور دیا کہ ہر ملک کو خود مختار انہ فیصلے کرنے کا حق ہوتا ہے اور امریکہ نے بھی یہی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ عارضی ہے اور اس پر نظر ثانی کی جائے گی۔ النہیان نے کہا کہ اس فیصلہ کے بعد یہ تاثر دینے کی کوششیں کی جارہی ہیںکہ ٹرمپ کا یہ فرمان ایک خاص مذہب کے خلاف ہے۔لیکن امریکی ایڈمنسٹریشن نے یہ اعلان کر کے کہ یہ فیصلہ کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے اس قسم کی کوششوں اور باتوں کو بے بنیادثابت کر دیا۔زید النہیان نے ان خیالات کا اظہار روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے عراق، ایران، سوڈان، لیبیا، یمن اور صومالیہ کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر تین ماہ کے لیے پابندی لگا دی ہے۔دوسری جانب ڈونالڈ ٹرمپ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے سعودی وزیر تیل خالد الفلیح نے کہا کہ ’نئی امریکی انتظامیہ سابق صدر براک اوباما کی غیر حقییقی پالیسیوں سے بہتر ہے اور ان کی مدد سے امریکہ اور سعودی عرب کی معاشیات کو مشترکہ فائدہ ملے گا’۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پابندی سے لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے وہ وقت کے ساتھ ختم ہوجائیں گی۔ خالد الفلیح سے جب پوچھا گیا کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے وعدے کے مطابق سعودی عرب سے تیل خریدنا بند کر دیں تو کیا ہوگا، تو ان کا کہنا تھا کہ یہ دھمکی حقیقت کا روپ نہیں دھارے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae foreign minister trump order isnt anti muslim in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply