یو اے ای نے یمن کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ جاتے ہوئے ایرانی ڈرون طیارہ کو راستے میں روک دیا

دوبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فوج کے طیارہ شکن دفاعی یونٹ نے یمنی فوجوں کو نشانہ بنانے کے لیے چھوڑے گئے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک ایرانی قسیف 1-ڈرون طیارے کو راستے میں ہی ناکارہ کر دیا۔
سعودی قیادت والا عرب اتحاد ایران کی صلاحیتوں اور قابلیتوں سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دے رہا ہے کیونکہ اس کے حولاےسے کہا جاتا ہے کہ ایران نہ صرف یمنی فوجوں اور عوام کے لیے ایک خطرہ ہے بلکہ بحر احمر میں سمندری جہاز رانی کی آزادی کے لیے بھی زبردست خطرہ ہے۔
یمن کی حکومت پہلے بھی ایرانی حکومت پر الزام لگا چکی ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کو ڈرونز طیارے سپلائی کر رہا ہے۔فی الحال حکومت کا کہنا ہے کہ طیارے ایران ساخت کے ہیں کیونکہ یمن ابھی یہ طیارے بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae forces intercept iranian drone carrying explosives intended for yemen targets in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply