یو اے ای نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے، اس کے شہریوںکو ویزا دینا بند کر دیا

دوبئی:متحدہ عرب امارات نے شمالی کوریا سے اپنے سفارتی تعلق کو ختم کرتے ہوئے پیانگ یانگ سے نہ صرف اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا بلکہ اس کے شہریوں کو ویزا دینے سے بھی انکار کردیا ۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای نے شمالی کوریا سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی اعلان کیا ہے کہ کوریائی کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری نہیں کیے جائیں گے۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کی اہم وجہ جوہری پروگرام میں مسلسل اضافہ اور خطرناک کیمیائی میزائل کے تجربے ہے۔
انہوں نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا: عالمی برادری کے ساتھ ساتھ اماراتی حکومت کو بھی اس جنگی جنون پر شدید تشویش ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ مہینے کویت اور قطر نے بھی شمالی کوریا کے شہریوں کو ویزے کا اجرا روک دیا تھا اور کویت نے شمالی کوریا کے سفیر کو ایک ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا تھا۔
اس سے قبل جنوبی کوریا اور جاپان نے خلیجی ریاستوں پر زور دیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو دیکھتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae cuts ties with north korea stops visas to its nationals in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply