یو اے ای نے اپنے جہاز پر حوثیوں کے حملہ کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا

دبئی:متحدہ عرب امارات نے اپنے جہاز پر گزشتہ ہفتے ہوئے حوثی لڑاکوں کے حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا جہاز بحیرہ احمر بین الاقوامی آبی علاقے میںتھا لیکن پھر بھی اس پر حملہ کردیا گیا۔
حوثی لڑاکوں نے یہ حملہ آبنائے باب المندب میں ہفتے کو کیا گیا تھالیکن اس میں سوار مسافروں اور جہاز کے عملے کو بچالیاگیا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کر کے کہا کہ مسافر جہاز پر حملہ دہشت گردانہ حملہ ہے اور اس کا شدیدرد عمل ہوسکتا ہے۔
جس وقت حملہ کیاگیا جہاز بین الاقوامی آبی علاقے میں تھا۔ حوثی کا کہنا ہے کہ اس نے میزائل سے متحدہ عرب امارات کے فوجی جہازپر حملہ کیا جس سے وہ تباہ ہوگیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae calls al houthi ship attack a terrorist act in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply