عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے بعد اب حالات قابو میں

دوبئی: متحدہ عرب امارات میں بدھ کے روز ہونے والی بارش نے جو قہر ڈھایا تھا جمعرات کے روز مطلع صاف ہوجانے کے باعث یو اے ای کے لوگوں کواب اس سے نجات مل گئی اور حالات بتدریج معمول پر آنے لگے اور لوگ روز مرہ کے معمولات میں مصروف دیکھے گئے۔
اگرچہ بے قابوموسم اب کافی حد تک پر سکون ہے لیکن شمالی اور مشرقی خطہ میں بادل ابھی تیر رہے ہیں اور ان سیاہ بادلوں کا کسی بھی پل برس پڑنا متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب اور جمعہ کی صبح ہوا میں نمی مزید بڑھ سکتی ہے ۔ دوبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے) نے ابو ظبی سے آنے اور ادھر جانے والوں کو تلقین کی ہے کہ وہ متبادل راستے کے لیے طریق شیخ محمد بن زید اور طریق امارات کا استعمال کریں۔
آر ٹی اے ٹریفک نظام معمول پر لانے کے لیے تمام سڑکوں سے پانی کی نکاسی کی زبردست کوششیں کی جارہی ہیں۔بدھ کو آنے والا طوفان بادو باراں اس غضب کا تھا کہ مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور بڑے بڑے ہورڈنگس سڑکوں پر ہوا میں اڑتے اور کئی مقامات پر کاروں کی چھت پر گرتے دکھائی دیے۔قیامت صغریٰ کا عالم تھا۔ابو ظبی تو پوری طرح ہوا کا بگولہ دکھائی دے رہا تھا۔ اور زمین پر پانی اس طرح بہہ رہا تھا گویا یہ کوئی شہر نہیں بلکہ سمندر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae back to normal after rain disruptions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply