اماراتی خلا نورد نے خلا سے کھینچی گئی مکہ اور حرم شریف کی تصاویر انسٹا گرام پر ڈالیں

دوبئی: متحدہ عرب امارات کا پہلا خلا بازہزاع المنصوری نے ،جواسی ہفتہ زمین پر واپس آیا ہے، سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ معظمہ میںاسلام کے مقدس ترین مقام حرم شریف کی وہ تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے جو اس نے زمین سے 350کلومیٹر دورخلاسے کھینچی تھی ۔

مقدس مکہ اور حرم شریف کی تصویر بھیجتے ہوئے اس نے کیپشن میں لکھا کہ ”وہ مقدس مقام جو مومنین کے دلوں میں بستا ہے اور جہاں مسلمان نماز و دعاؤں کے لیے جاتے ہیں“۔اس سے قبل منگل کے روز خلا باز نے خلا سے کھینچی گئی یو اے ای کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی تھی۔

المنصوری نے اس تصویر کاکیپشن کچھ اس طرح لگایا تھا”نہایت مسرور خلا باز کی جانب سے نہایت خوشحال ملک کے نام۔۔۔یہ تاریخ ہے، یہ یو اے ای ہے جوخلا سے ایسا دکھائی دیتا ہے“۔ہزاع کو آج صبح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرا ماراتی روایتی لباس میں ملبوس دیکھا گیا۔

یہ خلا میں جانے والا پہلا اماراتی اور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر روایتی لباس ثوب اور اس کے ساتھ سفید غترہ پہنے پہلا عرب دکھائی دیا۔قبل ازیں جب جمعرات کی سہ پہر دو بج کر 59منٹ پر المنصوری خزاخستان کے جزقازغان میں زمین پر اترا تو پورے یو اے ای میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور امارات میں ہر وہ مقام جہاں ٹی وی پر یہ منظر دیکھا جا رہا تھا تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا۔

دوبئی میںمحمد بن رشید خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) میں اس نظارہ کو دیکھنے والوں میں المنصوری کے عم زاد بھائیوں 17سالہ سلطان النقابی 17سالہ ہی سالم النقابینے کہا کہ وہ ہزاع کو بحفاظت لینڈ کرتے دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uae astronaut hazzaa shares stunning photo of makkah grand mosque from space in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.