ترکی کو عرب ملکوں کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے: یو اے ای

دوبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک سینئر اہلکار نے سنیچر کے روز کہاکہ عربوں کے تئیں ترکی کی پالیسی مناسب نہیں ہے اور انہوں نے ترکی کو عرب ملکوں کی خود مختاری کا احترام کرنے کو تلقین کی۔
سعودی عرب ، یو اے ای، بحرین اور مصر کے قطر سے تعلقات منقطع کرلینے کے بعد ترکی کی جانب سے قطر کی حمایت کرنے کے باعث ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خشیدہ ہو گئے تھے۔
یو اے ای کے وزیر مملکت خارجہ انور غرغاش نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ عرب ترکی تعلقات اچھے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ترکی چاہتا ہے کہ تعلقات میں توازن برقرار رہے تو اسے عرب خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ انصاف اور سمجھداری سے کام لے گا۔

Title: uae asks turkey to respect arab states sovereignty | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply