لیبیا میںکئی داعش ٹھکانوں پر امریکی فوج کی بمباری

واشنگٹن: امریکی فوج نے لیبیا کے شہر سرت میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر آج کئی فضائی حملے کئے۔
امریکی وزارت دفاع نے بتایا کہ لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت سے بننے والی حکومت نے داعش کے خلاف حملے کرنے کی درخواست کی تھی۔ لیبیا کے وزیر اعظم فیاض السراج نے ٹی وی پر دی اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ان حملوں سے جان و مال کا بھاری نقصان ہواہے۔ حملے بندرگاہی شہر سرت پر کئے گئے ہیں جسے داعش کا گڑھ مانا جاتا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگن کے ترجمان پیٹر کک نے کہا کہ امریکی فوج نے سرت شہر میں واقع داعش کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا حملہ داعش کے ٹینک پر کیا گیا جبکہ دوسرا اس کے گاڑیوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔مسٹر کک نے کہا ہے کہ لیبیا میں داعش کے خلاف اس حملے کی اجازت صدر براک اوباما نے دی ہے اور یہ داعش کے خلاف برسرپیکار سرکاری فوجیوں کی مدد کے لئے کئے گئے ہیں۔
امریکہ نے لیبیائی سرکار کے ساتھ ملک میں پہلی بار فوجی مداخلت کی ہے۔ لیبیا کی حکومت نے اسی سال مئی میں داعش کے خلاف لڑائی شروع کی تھی اور دو ہفتے قبل ہی بڑی کامیابی حاصل کی۔
پینٹاگن کے بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں اور اس سے قبل جو کارروائی ہوئی اس سے دولت اسلامیہ برائے عراق اور لیبیا (آئی ایس آئی ایل) کو لیبیا میں محفوظ ٹھکانے بنانے سے روکنے میں مدد ملے گی جہاں سے وہ امریکہ اور ہمارے اتحادیوں پر حملے کر سکتا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے اس حملے کے حوالے سے تمام معلومات لیبیا کے گوش گزار کردی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s warplanes launch bombing campaign on islamic state in libya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply