چین کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تائیوان دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے: امریکہ

واشنگٹن:امریکہ نے کہا کہ چین کی جانب سے بڑھتے خطرے کے پیش نظر تائیوان کو اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنا چاہئے۔ امریکہ کے معاون وزیر دفاع ابراہم ڈنمارک نے کہا کہ اوباما انتظامیہ کے سامنے ‘ایک چین کی پالیسی“ میں کوئی تبدیلی نہیں ہے لیکن اس معاملے میں نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے منشا کی پیش گوئی نہیں کر سکتے ہیں۔
مسٹر ڈنمارک نے کہا کہ چین کے جدیدفوجی پروگرام کا بنیادی مقصد تائیوان کانضمام کرناہے اور اس کے لئے ضروری ہوا تو وہ طاقت کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر تائیوان کو دفاع کے میدان میں اپنے اخراجات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان کا دفاعی بجٹ اتنا نہیں ہے کہ وہ کسی بیرونی خطرے سے نمٹنے کے قابل ہو۔
ٹرمپ نے حال ہی میں تائیوان کی صدر سا انگ۔وین کے ساتھ فون پر بات چیت کی تھی۔ اس سے پہلے، چین کی سیاسی مخالفت کی وجہ سے 1979 سے کسی امریکی لیڈر اور کسی تائیوان رہنما کے درمیان بات چیت نہیں ہوئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s urges taiwan to increase defence spending given china threat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply