امریکہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرسکتا ہے: ذرائع

واشنگٹن: امریکہ ایران کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربہ کے رد عمل میں کئی ایرانی اداروں پر پابندی لگا سکتا ہے لیکن ایسا کرنے سے ایران کے ساتھ 2015 میں کئے گئے عالمی جوہری معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔
ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ موجودہ امریکی ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکہ ایران پر دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے آٹھ ایرانی اداروں اور بیلسٹک میزائل سے متعلقہ سرگرمیوں کے لئے تقریبا 17 اداروں پر پابندی لگا سکتا ہے۔
تاہم، ذرائع نے متوقع پابندیوں کا نشانہ بننے والے اداروں کے نام بتانے سے انکار کر دیا۔البتہ ان نئی پابندیوں کا باقاعدہ اعلان آج جمعہ کو کیا جا سکتا ہے۔پابندیوں کا منصوبہ تو پہلے ہی سے تھا ۔میزائل تجربہ نے ایران پر پابندیوں کے ٹرمپ کے فیصلہ کو اور درست ثابت کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s to impose new sanctions on iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply