کئی ملکوں کی پروازوں کے مسافروں پر بڑے الیکٹرانک سامان کے ساتھ امریکہ میں داخلے پر پابندی

واشنگٹن: امریکی افسر کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر امریکہ آنے والی کچھ پروازوں کے مسافروں کی، جو سیل فون سے بڑے الیکٹرانک آلات لے کر امریکہ آئیں گے ، انکی سخت جانچ کے عمل سے گذارنے کامنصوبہ زیر غور ہے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کے محکمہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں نئے ضابطے کا اعلان منگل کو ہو سکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ منصوبہ کئی ہفتے قبل امریکی حکومت کو دہشت گردانہ حملوں کے خطروں کا علم ہونے کے بعد سے ہی زیر غور تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ قانون ایک درجن سے زیادہ غیر ملکی ایئر لائنز پر لاگو ہوگا جن میں اردن اور سعودی عرب سمیت کچھ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی ایر لائنز بھی شامل ہیں۔ حکام نے دیگر ممالک کا نام نہیں بتایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پابندی سے کوئی امریکی ایئر لائن متاثر نہیں ہوگی۔ یہ پابندی سیل فون سے لے کر بڑے آلات تک ہر قسم کے الیکٹرانک سازو سامان پر نافذ ہوگی لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا کہ آخر یہ پابندی کیوں لگائی گئی۔
تاہم مسافروں کو اپنے ساتھ لے جانے والے سامان جیسے ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ اور کیمرے جیسے بڑے آلات کو لے جانے کی اجازت دے گا۔ رائل اردن ایئر لائنز نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی حکام کی درخواست پر امریکہ کے مسافروں پر براستہ کناڈا بھاری سامان لے جانے پ کے ساتھ سفر کرنے پر منگل سے ہی روک لگا دی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s to ban some airline passengers from carrying larger electronics in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply