گوانتانامو بے کی امریکی جیل کا سابق قیدی یمن میں امریکی بمباری میں ہلاک

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پنٹاگون نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن میں2مارچ کو القاعدہ کے دہشت گردوں کو ہدف بنا کر کئے گئے امریکی فضائی حملے میں کیوباکے گوانتانامو بے میں امریکی جیل کے سابق قیدی کی موت ہو گئی۔
پنٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس نے کہا کہ وہ اس امر کی تصدیق کرتے ہیںکہ یمن میں فوج کے فضائی حملوں میں اس کے سابق قیدی یاسر السلمی کی موت ہو گئی۔ وہ گوانتانامو بے میں امریکی حراست کا سابق قیدی تھا، جہاں وہ 2002 سے 2009 تک قید میں رہا تھا۔
پنٹاگون نے مزید کہا کہ السلمی، جسے محمد طاہر کے نام سے بھی پہچانا جاتا تھا،2009میں رہائی پا کر یمن آگیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی فضائیہ یمن میں القاعدہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا کر مسلسل فضائی حملے کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s strike in yemen kills former guantanamo bay detainee in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply