افغانستان میں نئی حکمت عملی پر عمل آوری کے لیے مزید امریکی فوجیوں کی ضرورت پڑے گی:جوزف

واشنگٹن:امریکی مرکزی کمان کے چیف نے کہا کہ افغانستان میں ایک نئی امریکی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اضافی امریکی فوجیوں کی ضرورت ہوگی۔ فوج کے جنرل جوزف وٹیل نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مشن کو زیادہ مؤثر بنانے کے لئے اس میں اضافی فورس شامل کرنے ہوں گے۔
مسٹر وٹیل نے کہا کہ ابھی ایک حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے اور ان فوجیوں کی تعداد کے بارے میں معلومات نہیں دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جب ضرورت ہو گی تب حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔
گزشتہ ماہ، افغانستان میں چیف امریکی کمانڈر آرمی جنرل جان نکولسن نے کہا تھا کہ انہیں طالبان کے باغیوں کے ساتھ طویل جنگ کے تعطل کو توڑنے کے لئے کئی ہزار بین الاقوامی فوجیوں کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملے کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے رکھا جا سکتا ہے۔

Title: u s strategy in afghanistan will require more troops general | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply