امریکہ و جنوبی کوریا امریکی دفاعی نظام تھاڈ کی تنصیب پر متفق

سیول: جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر جنوبی کوریا اور امریکہ کے سیکورٹی مشیروں نے امریکہ کے میزائل دفاعی نظام ٹرمنل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) کی تعیناتی پر اتفاق کر لیا۔ جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر نے اطلاع دی کہجنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر کم کوان جن اور ان کے امریکی ہم منصب ایچ آر میک ماسٹر نے فون پر بات چیت کے دوران شمالی کوریا کی موجودہ صورتحال کے تعلق سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نئی منظوری سمیت تیزی سے تادیبی اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ امریکہ اور اس کے اتحادی جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار اور میزائل خطرات سے نمٹنا ہے۔ چین کو ڈر ہے کہ علاقے میں تھاڈ کی تعیناتی سے اس کی اپنی بیلسٹک صلاحیتیں کمزور ہوں گی۔ اس کا کہنا ہے کہ اس سے علاقائی سلامتی کا توازن بگڑےگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s south korea agree thaad deployment going smoothly south korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply