امریکہ سوڈان پر عائد کچھ اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کا جلد اعلان کر سکتا ہے

واشنگٹن:امریکہ دہشت گردی سے نمٹنے میں سوڈان کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر لگائی گئیں کچھ اقتصادی پابندیاں ہٹانے پر آمادہ ہے اور جلد ہی وہ اس کا اعلان کرسکتاہے۔ امریکہ کے ایک سینئر افسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا،”اگر سوڈان کی حکومت کی طرف سے محدود پابندیوں کو اٹھانے کی پیش کش کو قبول کرلیا جاتا ہے تو امریکہ سوڈان پر لگائی گئی کچھ اقتصادی پابندیوں کو ہٹا لے گا۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دہشت گردانہ واقعات پر تشویش کر اظہار کرتے ہوئے امریکہ نے 1997میں سوڈان پر اقتصادی پابندی لگادی تھی۔ تاہم یہ نہیں باتای فگیاکہ امریکہ کس قسم کی پابندیاں اٹھائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s set to lift some financial sanctions against sudan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply