جنوبی کوریا کے میزائل شکن نظام کی تنصیب سے چین خطرہ محسوس نہ کرے : امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کہا کہ جنوبی کوریا میں نصب میزائل شکن نظام’تھاڈ‘سے چین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام’تھاڈ‘ کو شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کے لئے دفاعی اقدامات کے طور پر نصب کیا ہے۔
اس سے چین کے لئے کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا،ہم نے چین کے ساتھ ہوئی بات چیت میں واضح کر دیا ہے کہ اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، یہ کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس خطے میں دیگر کوئی طاقت کا مظاہرہ نہیں ہو رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s sends message to china in south korea thaad deployment in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply