شمالی کوریا کے تسلسل سے جوہری تجربوں پر بات کرنے امریکہ وزیر خارجہ چین جائیں گے

واشنگٹن: (رائٹر)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اس ہفتے چین کے دورے پرجائیں گے، جہاں وہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی ٹیسٹ اور چین کے ساتھ تجارت سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیدر نو آرٹ نے کہا کہ مسٹر ٹلرسن 28 سے30 ستمبر تک چین کے دورے پر ہوں گے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے نومبر میں چین کے دورے سے قبل یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔ وزیر خارجہ مسٹر ٹلرسن ایک ایسے وقت پرچین کے دورے پر جا رہے ہیں جب امریکہ اور شمالی کوریا میں کشیدگی اپنی انتہا پر ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھاکہ امریکہ کا فوجی آپریشن تباہ کن ہو گا، لیکن شمالی کوریا کے بیلسٹک اور نیوکلیائی ٹیسٹ کے خلاف فوج کا استعمال پہلا متبادل نہیں ہے۔ مسٹر نو آرٹ نے پریس کا نفرنس میں کہا کہ “مسٹر ٹلرسن اپنے نو ماہ کے میعاد کے دوران دوسری مرتبہ چین کے دورے پر جا رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ چین کے تعلقات کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔چین نے ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومضبوط کرنے کے لئے صحیح سمت میں قدم اٹھایا ہے۔
اسی دوران، امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مسلسل کشیدگی کے مدنظر چین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور بیان بازیوں کو بند کرنا چاہئے۔ چین نے آگاہ کیا ہے کہ اگر کوریائی جزیرے میں جنگ کی آگ بھڑکائی گئی تو پھر اسے کوئی بھی جیت نہیں سکتا۔ چین فریقین کے درمیان جاری جنگ کی دھمکیوں کی بھی حمایت نہیں کرتا ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اس وقت آگئی تھی جب صدر ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کی اور شمالی کوریا پر کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s secretary of state tillerson to visit china sept 28 30 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply