اسرائیل کو ایران کے خلاف اپنے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ شمال سرحد پر ایرانیوں سے خطرات درپیش ہونے پر اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا پورا حق ہے۔
یورپ رونگی سے قبل میڈیا کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے میٹس نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جدھر نظر ڈالی جائے حالات دگرگوں ہی نظر آتے ہیں۔ اور ا س کے پس پشت خواہ وہیمن اور اسرائیل ہو یا شام یا عراق، ایران کا ہی ہاتھ نظر آتاہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی خطہ میں ایران سب سے زیادہ مسئلے مسائل پیدا کررہا ہے ۔
میٹس نے کہا کہ اگر آپ بحرین میںہیں اور پولس کوئی بھی دھماکہ خیز مواد پائے یا یا کوئی آتشیں اسلحہ برآمد کرے وہ ایران سے ہی آیا ہوا ہوتا ہے۔سعودی عرب میں ایرانی میزائلوںکو ملبہ ہو یا بحر احمر میں دھماکہ خیز کشتیاں یا ریموٹ کنٹرول بوٹس ہوں صاف نظر آتا ہے کہ ایران جنگ کے لیے اسلحہ بہم پہنچا رہا ہے یا کہیں واقعتاً جنگ کی قیادت کر رہا ہے۔
میٹس نے مزید کہا کہ اسرائیلی شامی سرحد سے متصل علاقہ میں جو کچھ پیش آیا اس میں امریکہ کی کوئی فوجی مداخلت نہیں تھی۔اسرائیل کو بذات خود اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔اسے اس وقت کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے اپنے شہریوں کی ہلاکت کا انتظار کرے ۔

Title: u s secretary of defense israel has absolute right to defend itself from iran | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply