شام میں امریکی ڈرون طیارہ داعش کا نہیں بلکہ تکنیکی خرابی کا شکار ہوا:امریکی فضائیہ

واشنگٹن:شام کے شمالی صوبے میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)سے نمٹنے اور اس کا قلع قمع کرنے کے لیے جاری فوجی کارروائی کے دوران امریکی فضائیہ کا ایک ایم کیو نو ریپر ڈرون طیارہ گذشتہ روز شام کے ایک علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق ایم کیو نو ریپر ڈرون طیارہ کو داعش دہشت گردوں نے نہیں مار گرایا بلکہ یہ حادثے کا شکار ہوا ہے۔ گر کر تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کو دہشت گرد اپنے کنٹرول میں نہیں کر سکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرون طیارے کے گر کر تباہ ہونے میں دہشت گردوں کا ہاتھ نہیں ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ (رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s says drone crashes in northern syria not shot down in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply