امریکی و روسی وزراءخارجہ حلب میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر متفق

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان شامی شہر حلب کی موجودہ صورت حال پر جمعرات کو مفصل ٹیلی فونی گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماو¿ں نے جنگ بندی پر تبادلہ خیال جاری رکھنے کیلئے اتفاق کیا ۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ تریدیو نے کہا کہ دونوں ہم منصب رہنماو¿ں کے درمیان وہاں کے لوگوں کو راحت و امدادی سامان تقسیم کرنے اور لوگوں کی نقل مکانی کے لئے جنگ بندی پر بات چیت کے لئے اتفاق ہوا۔مسٹر کیری اور لاوروف جنگ بندی کے لئے ایک فریم ورک بنانے کے بارے میں تبادلہ خیال جاری رکھنے پر متفق ہو گئے تاکہ شامی تنازعات سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے راستہ کھل سکے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو یہاں سے محفوظ باہر بھی نکالا جا سکے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s russia to continue talks on ceasefire for aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply