دو طرفہ تعلقات کو نئی سمت دینے کے لیے روس امریکہ مذاکرات ہونا اہم:ٹلرسن

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں استحکام لانے کے حوالے سے نو فلائی زون بنانے اور دیگر اقدامات کرنے کے لیے روس کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کئی معاملات پر روس اور امریکہ میں ایسے اختلافات ہیں جو ابھی تک دور نہیں ہو سکے ہیں نیز کئی تصفیہ طلب مسائل ہیں۔ اس کے پیش نظرامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں بامعنی مذاکرات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔
مسٹر ٹلرسن نے جرمنی میں جی -20 ممالک کے اجلاس کے لئے یہاں سے روانہ ہونے سے پہلے کہا، ”میرا خیال ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر پوتن کے درمیان اچھی بات چیت ہونا بہت اہم ہے تاکہ دونوں ملک اپنے دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سمت دے سکیں“۔ انہوں نے کہا، ”اس وقت اگرچہ یہ کہنا مشکل ہوگا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں روس کی منشا کیا ہے‘۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s ready to discuss syrian no fly zones with russia secretary tillerson says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply