روسی خفیہ ایجنسیوں کے توسط سے ہیکنگ کی واردات انجام دیے جانے کے امریکہ کے پاس پختہ ثبوت

واشنگٹن:امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ہاتھ کچھ ایسے پختہ ثبوت ملے ہیں جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی قومی کمیٹی سے منسلک معلومات کو روس نے ہیک کرکے وکی لیکس کو مہیا کرایا تھا۔
اس ماہ کے آغاز میں امریکہ کے تحقیقاتی افسران نے یہ پتہ لگایا کہ روس کی خفیہ ایجنسیوں کے اشارے پر ہیکنگ کی اس واردات کو انجام دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی تصویر مسخ ہوئی۔ حالانکہ اس وقت امریکی ایجنسیاں روس کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی تھیں۔
روس کے خلاف یہ نئی معلومات کافی اہم ہیں کیونکہ امریکہ کے صدر براک اوباما پر ان کی پارٹی کے ہی لیڈروں نے سوال اٹھایا کہ ان کی انتظامیہ کو اس کا سراغ لگانےمیں اتنا وقت کیوں لگا۔ اس معاملے میں ریپبلکن رہنماؤں اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان نے بھی اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیکنگ کے خلاف اوباما انتظامیہ نے گزشتہ دنوں روس سے وابستہ 35 مشتبہ جاسوس اور دو جاسوس ایجنسیوں، چار انٹیلی جنس حکام اور تین کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر کے انہیں ملک چھوڑنے کو کہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s obtained evidence after election that russia leaked emails in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply