جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کے ساتھ امریکہ نے جنگ کی صورت میں امریکیوں کو نکالنے کی بھی مشق کی

سیول: امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ جنگ کی صورت یا دیگر ہنگامی حالات میں جنوبی کوریا سے اپنے غیر فوجی امریکیوں کے بحفاظت انخلا کی پریکٹس کرے گا۔ اسی دوران امریکہ اور جنوبی کوریا نے آج کوریائی جزائر کے سمندر میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کیں۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ کوریائی جزائر کے مشرقی اور مغربی ساحلوں پر 16سے20اکتوبر تک اس مشق میں امریکہ کے نیوکلیائی ہتھیاروں سے لیس طیارہ برادر جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن سمیت دونوں ممالک کی بحریہ کے تقریباً40جہاز اس میں حصہ لیں گے۔شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی اس مشترکہ فوجی مشق کو ’جنگ کی تیاری‘ قرار دیاہے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اتوار کو کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کیلئے سیاسی کوششیں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ کوششیں تب تک جاری رہیں گی جب تک کہ شمالی کوریا کی جانب سے پہلا بم نہیں گرایا جاتا۔ حال کے کچھ ہفتوں میں پیانگ یانگ کے ذریعہ کئے کئے تجربے ،خاص طور سے 3ستمبر کو کئے گئے سب سے طاقتور نیوکلیائی ٹسٹ ،جاپان کے اوپر سے دو میزائلیں داغنے اورامریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان زبانی جنگ سے کوریائی جزائر میں کشیدگی تیزی سے بڑھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s military to begin drills to evacuate americans from south korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply