ایران کے میزائل تجربہ سے امریکی فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں:پنٹاگون

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل تجربہ کے بعد رد عمل کے طورپر امریکی فوج نے اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔۔ پنٹاگون کے ترجمان نے اس بارے میں یہ واضح کیا ہے۔
تاہم اس کا اعلان کرتے ہوئے پنٹاگون کے ترجمان کرسٹوفر شیرووڈ نے کوئی تفصیل نہیںبتائی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سینئر قومی سلامتی کے مشیر نے ایران کے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کے خلاف سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے تجربہ کو اشتعال انگیز کارروائی خیال کرتے ہوئے ایران کو باقاعدہ طور پر نوٹس جاری کردیا ہے ۔

Title: u s military posture unchanged after iran missile test pentagon | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply