زہریلی گیس حملے کے بعد اسد کی معزولی امریکہ کی پہلی ترجیح بن گئی:نکی ہیلی

اقوام متحدہ:امریکہ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتہ شامی شہریوں پر زہریلی گیس حملے کے بعد امریکہ نے شامی صدر بشار الاسد کو اقتدار سے معزول کرنا اولیں ترجیح بنا لیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ عہدہ سنبھالنے کے وقت یہ واضح کر دیا تھا کہ ان کے دور اقتدار میں ان کے ایڈمنسٹریشن کا اصل مقصد شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کو شکست دینا ہے۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے بھی کہا تھا کہ اسد کی معزولی امریکہ کی پہلی ترجیح نہیںہے لیکن اب یہ دیکھتے ہوئے کہ شام میں سیاسی صورت حال میں کوئی سدھار متوقع نہیں ہے ہیلی کو بھی یہ کہنا پڑا کہ اب شام میں بشار اسد کو اقتدار سے ہٹاناامریکی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بشار اسد کے ہوتے ہوئے شام میں صلح کا کوئی امکان نہیں ہے۔
نکی ہیلی نے یہ بیان امریکہ کے شام پر حملے کے دو روز بعد دیا ہے۔امریکہ نے ادلیب میں کیمیائی گیس کے استعمال اور اس میں سینکڑوں لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہو جانے کے بعد امریکہ بشار اسد پر اس کیمیائی حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے شام کے ایک اہم فضائیہ اڈے پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس میں ایئر بیس کو سخت نقصان پہنچا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s makes removing syrian president bashar al assad from power its top priority in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply