عراق و شام میں امریکی قیادت والے اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں 54 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

واشنگٹن: عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام ( داعش) کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت اتحادی فوج کے فضائی حملے میں 54 شہریوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار اس سال 31 مارچ سے 22 اکتوبر کے درمیان کی ہے۔
امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں آج بتایا گیا کہ 31 مارچ 2016 سے 22 اکتوبر 2106 کے درمیان دہشت گردوں کے خلاف اتحادی افواج کی کارروائیوں میں 54 شہریوں کی موت ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق جولائی کے وسط میں شام کے منبج شہر کے نزدیک ہونے والے حملے میں 24 شہریوں کی موت ہوئی تھی۔ 2014 میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف شروع ہونے والی اتحادی افواج کی مہم کے دوران اب تک 173 شہریوں کی موت ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s led coalition in iraq and syria acknowledges 54 civilians killed in airstrikes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply