یو ایس ممبران پارلیمنٹ کاروس پر امریکی صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام

واشنگٹن:امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی خفیہ کمیٹیوں کے ممبران نے روس پر کمپیوٹر ہیکنگ کے ذریعے آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات پر اثر ڈالنے کا الزام لگایا ہے اور ولادیمیر پوتن سے اسے روکنے کا حکم دینے کی درخواست کی ہے۔
سینیٹر ڈائنی فیسٹینوررکن ایڈمس اسکیف نے مشترکہ بیان جاری کرکے سخت الفاظ میں کہا کہہم نے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ روسی خفیہ ایجنسیاں الیکشن کو متاثر کرنے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس کوشش کر رہی ہیں۔
صدر براک اوباما کی انتظامیہ کے افسران نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ روس یا پردے کے پیچھے بیٹھے ان کے لوگ سیاسی پارٹی تنظیمی اطلاعات ہیکنگ کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ حالانکہ امریکی سرکار نے روس کو کھلے عام قصوروار نہیں ٹھہرایا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s lawmakers accuse russia of seeking to influence u s president election in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply