شمالی کوریا کے میزائیل تجربہ پر نگاہ رکھنے کے لیے امریکہ نے راڈار نصب کئے

واشنگٹن: امریکہ نے شمالی کوریا کی طرف سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ( آئی سی بی ایم) کے تجربہ پر نظر رکھنے کے لئے ایک جدید سمندری فوجی راڈار کو ہوائی سے روانہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ان کا ملک ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربہ کی پوری تیاری کر چکا ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ سمندری ایکس بینڈ راڈارپیر کو ہوائی سے روانہ ہوا اور وہ اس ماہ کے اختتام تک ہوائی سے 2000 میل دور شمال مشرق میں واقع اپنی منزل تک پہنچ جائے گا۔
یہ راڈار آئی سی بی ایم پر نظر رکھنے کے قابل ہے اور خطرناک اور بے ضرر میزائلوں میں فرق کر سکتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے منگل کو کہا تھا کہ امریکی فوج شمالی کوریا کے آئی سی بی ایم تجربہ کی نگرانی کر سکتا ہے اور اسے تباہ کرنے کے بجائے اس کے بارے میں خفیہ اطلاعات حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس تجربہسے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا تب تک امریکہ کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا ”اگر میزائل خطرناک ہوگا، اسے مار گرایا جائے گا۔ اگر وہ خطرناک نہیں ہو ا تو ضروری نہیں کہ ہم اسے روکیں۔ اسے نہ مار گرانا بھی ہمارے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے، اس سے پہلا فائدہ تو یہ ہوگا کہ میزائل کو ناکارہ کرنے والے ہمارے ہتھیار استعمال نہیں ہوں گے اور دوسرا اس کے ذریعے ہمیں خفیہ اطلاعات حاصل ہو سکیں گی۔“

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s keeping eye on north koreas missile in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply