تقریباً200عراقی تارکین وطن کی ملک بدری پر امریکی جج کا حکم امتناعی

مشی گن: ایک امریکی جج نے رولنگ دی ہے کہ حکومت پچھلے ماہ گرفتار کئے گئے تقریباًان 200 عراقی تارکین وطن کو جنہوںنے یہ خدشہ طاہر کیا ہے کہ اگر انہیں ملک سے نکالا گیا تو ان کو ان کے وطن میں ظلم و ستم کا شکار بنایا جائے گا،فوری طور سے ملک بدر نہیں کرسکتی۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج مارک گولڈ اسمتھ نے مشی گن میں کہا کہ انہیںحکومت کو یہ حکم دینے کا مجاز حاصل ہے کہ جب تک عدالتوں سے ان عراقیوں کے انخلا کے معاملات پر نظر ثانی نہیں ہوجاتی انہیں ملک میں رہنے دیا جائے۔
اپنی رولنگ میں گولڈ اسمتھ نے کہا کہ عراقیوں کو واپس بھیجنا خالی از خطرہ نہیں ہوگا کیونکہ انہیں کسی عدالت میں ان کے قانونی دعوؤں کے فیصل ہونے سے پہلے ہلاکت، ایذا رسانی اور دیگر قسم کے سنگین ظلم و ستم کا شکار بنایا جا سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s judge halts deportation of iraqi immigrants in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply