امریکہ اور اسرائیل یہودیوں سے تعصب برتنے کے خلاف احتجاج میں یونیسکو کی رکنیت سے مستعفی

واشنگٹن: امریکہ اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) پر یہودیوں کیخلاف تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تنظیم کی رکنیت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو اسرائیل کے معاملے پر جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد ایک مبصر مشن تشکیل دیا جائے گا جو یونیسکو میں امریکہ کی نمائندگی کرے گا۔
ہیتھر نوریٹ نے کہا کہ امریکہ نے یونیسکو کی سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکووا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے یہ فیصلہ بہت غور و فکر کے بعد کیا ہے۔ یونیسکو میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے جب کہ اسرائیل کے خلاف متعصبانہ رویہ بھی ختم کرنا ہوگا۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوئٹرس کے ترجمان فرحان حق نے کہا کہ امریکہ کیساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے دستبرداری کے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s israel quit u n heritage agency citing bias in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply