امریکہ نے ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ ظریف پربھی پابندیاں لگادیں؟

واشنگٹن: امریکہ نے ایران پر اور زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای اور کئی فوجی افسران بالا پر پابندی عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے جنگ چھیڑی تو اس کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مالی اقدامات پر اوول دفتر میں دستخط کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایران کی بڑھتی جانے والی اشتعال انگیز کاروائیوں کا سخت اور مناسب جواب ہے۔

انہوں نے اس امر کا بھی ا عادہ کیا کہ ایران کو ایٹمی ملک نہیں بننے دیا جائے گا اور اب مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے گیند ایران کے پالے میں ہے۔”ہم جنگ کے لیے نہیں کہہ رہے“ٹرمپ نے کہا کہ اب یہ ایران پر منحصر ہے ۔

پابندیان کل بھی اٹھ سکتی ہیں یا برسوں جاری رہ سکتی ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے مطابق نئے اقدامات کے طور پر امریکہ ایران کے وزیر ارجہ محمد جواد ظریف پر پابندی لگائے گا اور ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثہ جات تک ایران کی رسائی روک دے گا۔

جبکہ اس کے 8اعلیٰ فوجی افسران پہلے ہی سے بلیک لسٹ میں ہیں۔واضح ہو کہ جب سے ایران نے امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ جو ایران کی فضائی حدود میں منڈلا رہا تھا مار گرایا ہے دونوں ممالک میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔

جس کے فوراً بعد ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن تھوڑی ہی دیر بعدیہ فیصلہ واپس بھی لے لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s imposed sanctions on irans supreme leader ayatollah ali khamenei and a string of military chiefs in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.