امریکی ایوان نمائندگان میں ایران پر پابندیوں کی تجدید اور شام پر نئی پابندیوں کے بل منظور

واشنگٹن:امریکی قانون سازوں نے ایران پر عائد پابندیوں کی مدت بڑھانے اور شام پر نئی پابندیاں لگانے کے قوانین کو منظوری دے دی ہے جو اس امر کی غماز ہے کہ و ہائٹ ہاؤس میں کوئی بھی آئے مشرق وسطیٰ کی پالیسی میں اس کا اہم رول رہے گا۔ ایران پابندی ایکٹ کی10 سالہ تجدید کے قانون کی موافقت میں 419 ووٹ جبکہ مخالفت میں محض ایک ووٹ پڑا۔
یہ قانون ایران کی تیل کی صنعت میں سرمایہ لگانے والوں کو سزا دینے اور اسے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے پہلی مرتبہ 1996 میں پاس کیا گیا تھا۔ کل ہی ایوان نے شامی حکومت اور اس کے اتحادی روس اور ایران پر پابندیاں لگانے کے ایک بل کو بھی صوتی ووٹ سے منظوری دی۔ انہیں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لئے یہ سزا دی جارہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s house votes to renew iran sanctions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply