امریکہ نے شام میں کرد جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنا شروع کیا

واشنگٹن: (رائٹر) امریکہ نے شامی شہر رقہ کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے قبضے سے آزادکرانے کے لئے شامی کرد جنگجوؤں کو ہتھیار دینا شروع کر دیا ہے۔ امریکی حکام نے نیوز ایجنسی رائٹر کو آج بتایا کہ امریکی اتحادی افواج کے ساتھی ملک ترکی کے خدشات کے باوجود امریکہ ایک منصوبہ بندطریقے سے ایک اسپیشل اسکیم کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔
حکام نے کہا کہ اس ماہ کے آغاز میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی اختیارات و حقوق کی بنیاد پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرد جنگجوؤں کے درمیان ہتھیاروں کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

Title: u s has started sending weapons to syrian kurds officials say | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply