امریکہ نے ایران کو106 مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کے لئے فرانسیسی کمپنی کو لائسنس دیا

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کو106 مسافر بردارطیار ہ فروخت کرنے کے لئے فرانس کی طیارہ ساز کمپنی ایربس کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ ایربس کمپنی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسے امریکہ سے دوسرا لائسنس حاصل ہوا ہے۔ایران کو طیارہ فروخت کا سودا پابندیوں کے ہٹائے جانے کے بعد ممکن ہو سکا ہے۔
ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر رضامند ہونے کے بعد یہ پابندی ہٹائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جے سی پی او اے کے تحت اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ ایران کو یہ یہ لائسنس ایک دن پہلے ہی جاری کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s grants airbus license to sell 106 planes to iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply