شام گیس حملے کی سلامتی کونسل میں مذمتی قرار داد منظور کرنے کے لیے یو کے،امریکہ اور فرانس کی تجویز

اقوام متحدہ: امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے شام کے شمال مغربی ادلب صوبہ میں مشتبہ کیمیائی حملہ کے حوالے سے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی قرار داد منظور کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ سفارت کاروں کے مطابق اس قرار داد پر آج ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں۔ تینوں ممالک نے اس حملے کیلئے شام کے صدر بشار الاسد کی فوج کو قصوروار قرار دیا ہے۔
اس حملہ میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ اس حملے سے 400 دیگر لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ تاہم شامی فوج نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرے گی۔ اقوام متحدہ اور شام میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے اسٹیفن ڈی مستورا نے کہاکہ’ ہلاکت خیز‘ فضائی حملہ کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s france and britain propose u n resolution to condemn deadly syria gas attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply