کیوبا کے سفارت کاروں کو ایک ہفتہ کے اندر امریکہ چھوڑ نے کا حکم

واشنگٹن/ہوانا: (رائٹر)ٹرمپ انتظامیہ نے کیوبا کے 15سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ۔ امریکہ نے کیوبا کی حکومت پر ہوانا میں واقع امریکی سفارتخانہ کے سفارتکاروں کو ہورہی پراسرار بیماری کو روکنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ اس واقعہ کے بعد دونوں ممالک میں سرد جنگ اور بڑھ گئی ۔ حالانکہ کیوبانے اس طرح کے کسی بھی حملے سے انکار کیا ہے۔ اس قدم کے تحت کیوبا کے سفارتکاروں کو سات دن کے اندر امریکہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاکہ کیوبا کے سفارتکاروں کو نکالا جانا سفارتخانہ کے عملہ کی تعداد مساوی کرنے کے عمل کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ نے کیوبا میں واقع اپنے سفارتخانہ سے 60فیصد ملازمین کو واپس بلا لیا تھا۔ کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈری گوئز نے اس قدم کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اس معاملے میں امریکہ پر تعاون نہیں کرنے کاا لزام لگایا ہے۔ مسٹر روڈری گوئز نے امریکہ سے اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دینے کی درخواست کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s expels 15 cuban diplomats in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply