امریکی سفیرمتعین اقوام متحدہ ترکی و اردن میں شامی پناہ گزینوں سے ملیں گی

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ وہ اس مہینے 19 سے 25 مئی تک ترکی اور اردن کے دورے پر رہیں گی اور وہاں شامی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گی۔ امریکی صدر کے کابینہ میں شامل ہونے کے بعد محترمہ ہیلی کا یہ پہلا بیرون ملک سفر ہوگا۔محترمہ ہیلی کا یہ دورہ اس لئے بھی اہم ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے اور اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کو دی جانے والی امداد میں بھی کمی کرنے کابھی منصوبہ ہے۔
ہیلی نے کہا، ”شام اور اس کے قریبی ممالک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ واقعی ایک سنگین انسانی بحران ہے لیکن وہ سب جو امریکہ پربے حس ہونے کا الزام لگا رہے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔ کسی بھی ملک نے شامی پناہ گزینوں کے تحفظ، رہائش اور دیکھ بھال کے لئے اتنی امداد نہیں دی ہوگی جتنی امریکہ نے دی ہے۔ انہوں نے شامی پناہ گزینوں کے لیے امریکہ کی کوششوں پر کہا کہ اس نے لاکھوں پناہ گزینوں کو نئی زندگی دی ہے۔ امریکہ اس بحران کے آغاز سے ہی مدد میں آگے رہا ہے۔“ ہیلی نے کہا کہ وہ اردن اور ترکی کے دورے میں سرکاری لیڈروں سے پناہ گزینوں کی مدد کے لیے امریکہ کی طرف سے چلائے جا رہے پروگراموں کی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s envoy to the u n will visit syrian refugees in jordan turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment