امریکہ کا ڈرون ایران وارننگ ملتے ہی ایرانی فضائی حدود سے نکل گیا

انقرہ:ایران افواج نے آج ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک امریکی ڈرون کی نشاندہی کی اور اسے وارننگ دی جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔
یہ اطلاع ایران کی ایک خبررساں ایجنسی تسنیم نے دی۔ تسنیم نے ایرانی فوج کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ایک امریکی ڈرون کی نشاندہی کی جو ملک کی مشرقی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔
یہ ڈرون افغانستان کی جانب سے آرہا تھا۔ وارننگ کے بعد وہ واپس چلا گیا۔ تسنیم نے ایسی کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ ایرانی حکام نے کس طرح ایک بے پائلٹ ڈرون کو اپنی فضائی حدود سے باہر جانے کے لئے خبردار کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s drone enters irans airspace leaves after warning tasnim in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply