امریکہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کی

واشنگٹن: امریکی فوج نے شمالی کوریا کی جانب سے آج بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شمالی امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ یہ ٹیسٹ ہندوستانی وقت کے مطابق آج علی الصباح چار بج کر34منٹ پر کیا گیا۔
امریکی دفاعی کمانڈ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مارٹن اوڈونیل نے بتایا کہ امریکی فوج شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کے باعث مکمل طور پر چوکس ہے اور اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے اپنے حلیفوں جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہے۔ امریکی فوج نے اس تجربہ کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s detects north korean missile launch no threat to n america in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply