امریکہ نے پاکستان کی جماعت الاحرار کوعالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

اسلام آباد: امریکہ نے شہریوں، مذہبی اقلیتوں اور فوجیوں پر متعدد حملے کرنے والی پاکستانی انتہا پسند تنظیم جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے اس پر پابندیاں عائد کر دیں۔
واضح رہے کہ جماعت الاحرار نے دسمبر سے اب تک کم از کم 5بڑے حملے کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ان حملوں میں ایسٹر کے موقع پر ایک پارک میں کیے گئے وہ بم حملے بھی شامل تھے جس میں70افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس تنظیم نے ،جو کہ پاکستانی طالبان کا منحرف گروپ اور مشرق وسطیٰ کی دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی قیادت سے بیعت ہے،مارچ کے اوائل میں پشاور میں امریکی قونصل خانہ کے دو پاکستانی ملازمین کو ہلاک کرنے کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s designates pakistans jamaat ur ahrar as terrorist group in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply