شام کی مسجد پر بمباری کی امریکہ نے تردید کی

دمشق: امریکہ کے ایک سینیئر فوجی افسر نے شام کے شہر حلب میں مسجد پر فضائی حملہ کرنے کی تردید کی ہے۔ اس افسر نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ بات صحیح ہے کہ امریکہ نے جس مقام کو ہدف بنا کر حملہ کیا تھا وہاں سے تقریباً50فٹ کے فاصلہ پر ایک مسجد تھی ۔لیکن امریکہ کے پاس تصویری شہادت موجود ہے کہ اس مسجد کو اس بمباری سے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ جوں کی توں ہے۔
تاہم افسر نے یہ بھی کہا کہ اسے خارج از امکان نہیں قرار دیا جاسکتا کہ اس مسجد کو اس فضائی حملہ کے بعد کسی اور نے نقصان پہنچایا ہو۔الجنہ مسجد شام کے جس علاقے میں واقع ہے وہ باغیوں کے زیر تسلط علاقوں کا ہی ایک حصہ ہے جہاں کی آبادی میں پناہ گزینوںکی کثرت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s denies striking syrian mosque after dozens reported killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply