امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس کا دورہ جاپان و کوریاآئندہ ہفتہ متوقع

واشنگٹن:امریکہ کے نومنتخب وزیر دفاع جنرل جیمز میٹس آئندہ ہفتے جاپان اور جنوبی کوریا کے اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر جا سکتے ہیں۔
ایک امریکی اہلکار نے آج کہا کہ امریکہ کے ریٹائرڈ میرین جنرل جیمز میٹس نے جمعہ کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حلف لینے کے بعد وزیر دفاع کے عہدے کا حلف لیا تھا اور اب وہ جلد ہی ایشیا کا دورہ کر یں گے۔
یہ دورہ امریکی انتظامیہ کا ایشیا کے تئیں مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کا یہ دورہ امریکہ کے 12 ممالک والے ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) تجارتی معاہدے سے باہر نکلنے کے بعد ہو رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s defense chief mattis looks to visit japan south korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply