ٹرمپ کے دور صدارت میں جنوبی یمن میں پہلی انسداد دہشت گردی کارروائی میں ایک امریکی کمانڈو ہلاک،3زخمی

صنعا / واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی فوجی مہم کے تحت جنوبی یمن میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے کے دوران ایک امریکی کمانڈو کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ امریکی فوج نے کل کہا تھا کہ انہوں نے القاعدہ کی طاقتور شاخ پر چھاپہ مارنے کے دوران 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تاہم جائے وقوع پر موجودطبی اہلکاروں نے بتایا کہ اس حملے میں10 خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پینٹاگن نے بتایا کہ، ”جب ایک زخمیکمانڈو کو جائے حادثہ سے باہر نکالنے کیلئے امریکی فوجی طیارے کو بھیجا گیا تو دو دیگر جوان بھی آگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔ مسٹر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا،”امریکہ آج صبح یہ خبر سن کر ناخوش ہے کہ ہمارا ایک بہادر نوجوان بنیاد پرست دہشت گرد گروپ کے خلاف جنگ لڑتا ہوا مارا گیا۔
مسٹر ٹرمپ نے اس مہم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس حملے کے دوران جو انٹیلی جنس معلومات ہمیں حاصل ہوئی ہے وہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مددگار ہوگی۔ وہیں القاعدہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بیضاءصوبے میں فائرنگ کے واقعہ میں ہمارے ایک سینئر لیڈر عبدالرؤف الذہیب سمیت دیگر کی موت ہو گئی۔

Title: u s commando killed in yemen | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply