افغانستان میں مزید فوج کی ضرورت ہے: امریکی فوجی کمانڈر

واشنگٹن: افغانستان میں امریکہ کے اعلی فوجی کمانڈر جنرل جان نکولسن نے طالبان باغیوں کے ساتھ جاری لڑائی میں تعطل کوختم کرنے کے لئے کئی ہزار فوجیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
جنرل نکولسن نے کہا کہ جلد ہی اس تجویز کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سامنے رکھا جائے گا۔ افغانستان میں امریکہ اور بین الاقوامی فوجیوں کی قیادت کرنے والے جنرل نکولسن نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ افغانستان میں چلائے جا رہے انسداد دہشت گردی پروگرام کے لئے ہمارے پاس کافی وسائل ہیں لیکن اس کے لئے چند ہزار فوجیوں کی کمی ہے۔اور مزید فجیوں کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ فی الحال افغانستان میں8400امریکی اور 5000ناٹو ممالک کے فوجی ہیں۔ سینیٹ آرمڈسروسز چیرمین جان میک کین نے ایک بار پھر امریکی فوج کی محدود تعداد تعینات کرنے پر اوبامہ ایڈمنسٹریشن کے آڑے ہاتھوں لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s commander tells congress more troops needed in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply