ہیتی میں مقیم امریکیوں پر حملے، نو منتخب سنیٹر گائی فلیپی کو امریکہ کے حوالے کرنے کا شاخسانہ

پورٹ آ پرنس:ہیتی کے نومنتخب رہنما گائی فلیپی کی گرفتاری اور اس کے پچھلے ہفتے امریکہ کو سونپے جانے کے بعد اس کے حامیوں نے یہاں رہائش پذیر امریکی شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد پولیس نے 50 امریکی شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ دراصل فلیپی کو اس حلف برداری کی تقریب سے پہلے ایک ریڈیو اسٹیشن کے باہر سے منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد پولیس نے اسے امریکہ لے جا کر وہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو سونپ دیا تھا۔
میامی کی عدالت میں اس پر منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزام ثابت کئے گئے۔ تاہم اس نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ امریکہ کو حوالے کئے جانے کے بعد ہیتی کے گرینڈ این سی علاقے میں اس کے حامیوں نے زبردستہنگامہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں اور تھانوں میں آگ لگا دی۔ پولیس کمشنر برسن سولجر نے بتایا کہ اس کے بعد فلیپی کے حامیوں نے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا اور دو امریکیوں کے پاسپورٹ اور دیگر اشیاءچھین لی گئیں۔
پولیس نے گزشتہ جمعہ سے اب تک 50 امریکیوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیاہے اور دیگر شہریوں کو اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس درمیان ہیتی میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان کارل ایڈم نے بتایا کہ سفارت خانے کو پورے معاملے کی معلومات ہے اور اس نے اپنے شہریوں کو کچھ مخصوص علاقوں میں نہ جانے نیز ناگزیر حالات میں وہاں جانے کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s citizens targeted after extradition of haiti ex coup leader in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply