بروسلز دہشت گردانہ حملوں کے بعد امریکہ میں ملک گیر الرٹ

واشنگٹن:بلجیم کے دارالخلافہ بروسلز میں بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ایک میٹرو اسٹیشن کو نشانہ بنا کر کیے گئے دو خود کش حملوں ،جس میں 130سے زائد افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں، کے بعد امریکہ کے تما م بڑے شہروں اور ہوائی اڈوں پر سخت الرٹ کر دیا گیا۔
ان حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے اپنے سر لی ہے۔ اگرچہ سیکورٹی ا ہلکاروں نے کہا ہے کہ امریکہ کو کوئی مخصوس خطر ہ نہیں ہے لیکن نیو یارک، لاس اینجلس اور شکاگو سمیت کئی بڑے شہروں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔رائٹرز کے مطابق وردی میں ملبوس پولس افسروں اور زرہ بکتر زیب تن کیے نیشنل گارڈ کے سپاہیوں کو رائفلیں لیے نیو یارک کے جان ایف کنیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گشت لگاتے دیکھا جا رہا ہے۔
ڈیلٹا ایر لائنز، یونائیٹڈ کانٹی نینٹل ہولڈنگز اور امریکن ایر لائنز گروپ سمیت امریکہ کی کئی ایر لائنز نے کہا ہے کہ بروسلز حملے کے بعد انہوں نے اپنی پروازی منسوخ کردیں یا ان کے رخ موڑ دیے۔ان حملوں کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے امریکیوں کو انتباہ بھی دیا کہ ہشت گرد گروپمزید حملے کر سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s cities airports on high alert in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply