امریکہ و برطانیہ کا روس و شام پر مزید پابندیاں لگانا زیر غور

لندن: امریکہ اور برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ شام اور روس نے حلب پر فضائی حملہ جاری رکھا تو اس کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے شام کے بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کے لئے لندن میں منعقد ہ اجلاس کے دوران کہا کہ روس کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ لڑائی سیاسی حل کے بغیر ختم نہیں ہو سکتی ہے۔
مسٹر کیری نے اس صورت حال کو سب سے بڑا نسانی المیہ قرار دیا ہے۔ دوسری طرف برطانیہ کی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی روس سے کہا ہے کہ اسے جنگ بند کرتے ہوئے انسانیت اور شامی لوگوں کے مفادات کے مطابق کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے جنگ بندی ضروری ہے اور اس کا مطلب ہے کہ تمام فریقوں کو جنیوا میں بات چیت کے لیے جمع ہونا پڑے ہوگا۔
واضح رہے کہ شام میں گزشتہ ماہ کی عارضی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جنگ شروع ہو گئی تھی تبھی سے روس کی حمایت سے شامی فوج حلب پر ہوائی حملے کر رہی ہے، جس میں شہر میں کافی تباہی ہوئ? ہے اور کثیر تعداد میں شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s britain mulling more sanctions against syria russia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply