امریکہ ،برطانیہ و فرانس کے دمشق پرمیزائل حملے، شام نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا

دمشق: امریکہ کے صدر ڈونالد ٹرمپ کی جمعہ کی شب اپنے خطاب میں شام پر فوجی چڑھائی کا اعلان کرنے کے بعد ہفتہ کو امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے تعاون سے شام پر زوردار حملہ کیا۔
ان تینوں ملکوں نے شام کے صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے بے قصور شہریوں پر کیمائی حملے پر یہ فوجی کارروائی کی جس میں دن بھر شام کا دارالحکومت دمشق بم دھماکوں سے گونجتارہا۔میڈیا ذرائع کے مطابق ان حملوں میں دمشق اور حمص کے نزدیک واقع فوجی تنصیبات و اسلحہ فیکٹریوں بشمول سائنسی تحقیقاتی ادارے کو نشانہ بنا کر امریکہ نے ٹام کروز اور برطانیہ نے اسٹروم شیڈو میزائلوں کا استعمال کیا ۔
ان حملوں میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیاکہ انہی اہداف کو نشانہ بنایا جائے جہاں روسی فوج تعینات نہ ہو۔تاہم ان حملوں میں کسی جانی اتلاف کی کوئی خبر نہیں ہے۔دریں اثنا شام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے امریکہ و برطانیہ کے میزائل حملوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں تباہ کر دیے۔

Title: u s britain and france strike syria over suspected chemical weapons atta | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , , ,

Leave a Reply