امریکہ نے جنوبی بحیرہ چین پر بمبار طیاروں کو گذار کر چین کو کھلا چیلنج دیا

ٹوکیو:امریکی فضائیہ کے دو بمبار طیاروں نے متنازعہ جنوبی بحیرہ چین کے اوپر پرواز کرکے چین کو کھلا چیلنج پیش کیا ہے۔ امریکی فضائیہ نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دیتے ہوئے اس خطہ پر چین کے دعوے کو کارج کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی خطہ ماننے پر زور دیا۔ حالانکہ چین اس مصروف آبی راستہ پر اپنے قبضہ کا دعوی ٰکرتا رہا ہے۔ جاپانی جنگی طیاروں نے کل کی پرواز سے قبل نزدیک کے مشرقی بحیرہ چین میں دو بی۔1 طیاروں کو ٹریننگ دی تھی۔
پہلی بار امریکہ اور جاپانی فوج نے رات کے وقت یہ فوجی مشق کی۔ شمالی کوریا کے ذریعہ لمبی دوری تک حملہ کرنے طاقت رکھنے والی میزائل بنانے کے دعوے کے بعد امریکی فوجی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ اس دعوی کے مطابق اس سے امریکہ پر خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امریکہ میزائلوں اور نیوکلیائی بموں کی تحقیق روکنے کیلئے شمالی کوریا پر چین کے ذریعہ مزید دباؤ بنانا چاہتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s bombers challenge china in south china sea flyover in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply